14 ستمبر، 2015، 12:21 AM

بحیرہ ایجیئن میں پناہ گزینوں کی کشتی الٹنے سے 34 افرادہلاک

بحیرہ ایجیئن میں پناہ گزینوں کی کشتی الٹنے سے 34 افرادہلاک

یونانی جزیرے کے قریب بحیرہ ایجیئن میں پناہ گزینوں کی ایک کشتی الٹنے سے 15 بچوں سمیت 34 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یونانی جزیرے کے قریب بحیرہ ایجیئن میں پناہ گزینوں کی ایک کشتی الٹنے سے 15 بچوں سمیت 34 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق تارکین وطن کو یورپ لے جانے والی کشتی ترکی اور یونان کے درمیان واقع بحیرہ ایجیئن میں یونانی جزیرے کے قریب الٹ گئی جس کے نتیجے میں 15 بچوں سمیت 34 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 68  افراد کو یونانی کوسٹ گارڈز نے بچالیا ہے اور 29 افراد تیر کر ساحل تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے تاہم کشتی میں سوار افراد کی کل تعداد معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

یونانی کوسٹ گارڈز کا کہنا ہے کہ کشتی میں سوار افراد کا تعلق شام ،لیبیا اور دیگرافریقی ممالک سے تھا اور مرنے والوں میں 4 کم سن بچے بھی شامل ہیں جب کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیز ہواؤوں کے باعث مسافروں سے لدی کشتی توازن برقرار نہ رکھ سکی اور الٹ گئی۔

News ID 1858123

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha